کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ بابر اعظم ٹاپ بیٹر ہے، اس کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں ہیجاوید میانداد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بابر اعظم ٹاپ بیٹر ہے، اس کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم بولرز سے بیٹ نہیں ہوتا ، یہ اس کی خاص بات ہے، امید ہے بابر اعظم بہت سے ریکارڈ اپنے نام کریں گے۔
جاوید میانداد نے قائداعظم ٹرافی میں ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے محمد ہریرہ کیلئے کہا کہ اگر کوئی پلیئر ٹرپل سنچری کرتا ہے تو یقینی طور پر وہ پکا کھلاڑی ہے۔خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کپتان بابراعظم ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئے۔









