بابر اعظم

بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹی سنچری مکمل بنالی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹی سنچری مکمل بنالی ۔بابر اعظم نے آخری ٹیسٹ سنچری فروری 2020 میں راولپنڈی میں بنگلادیش کے خلاف بنائی تھی،19 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 171 رنز کی شراکت قائم کر لی،

چوتھے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا لیے تھے۔کراچی ٹیسٹ میں پاکستان پہلی اننگز میں انتہائی خراب بیٹنگ کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے اور اسے میچ جیتنے کیلئے 506 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہے ،پورے ایک دن کا کھیل بھی باقی ہے۔