ملتان (رپورٹنگ آن لائن)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اولی پوپ نے کہا ہے کہ بابر اعظم بڑے کھلاڑی ہیں مگر ہماری بولنگ میں ورائٹی موجود ہے۔ بین اسٹوکس کی انجری کے باعث پہلے میچ میں انگلش ٹیم کی قیادت اولی پوپ کر رہے ہیں۔ملتان اسٹیدیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اولی پوپ نے کہا کہ پاکستان ٹیم حال میں اچھا نہیں کھیلی لیکن ایک مشکل ٹیم ہے۔ پاکستان کے بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ بڑے کھلاڑی ہیں لیکن ہمارے پلیئرز محنت کر رہے ہیں اور بہترین پرفارمنس دیں گے۔اولی پوپ نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کی کنڈیشن میں فرق ہے، لیکن کھیلنے کے طریقے وہی ہوتے ہیں۔
ہماری بولنگ میں ورائٹ ہے، رائٹ اور لیفٹ اّرم اسپنرز ہیں۔ ملتان کی پچ گراسی ہے، ہمارے پاس اسپنرز ہیں جن کا فائدہ اٹھائیں گے اور فیلڈ کنڈیشن کے مطابق بولرز کو استعمال کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ سیریز جارحانہ کرکٹ کھیل کر جیتی تھی اور اس میں جمی اینڈرسن نے زبردست کردار ادا کیا تھا۔ اب اینڈرسن اور براڈ کے نہ ہونے پر ووکس کے پاس صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ہے۔