بابر اعظم

بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 2 ہزار رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئے

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 2 ہزار رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانیوالے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی اوپنرز نے یہ کارنامہ سر انجام دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان اب تک 2043 رنز شراکت میں بن چکے ہیں، دونوں کے درمیان ففٹی یا اس سے زائد شراکتیں 14 مرتبہ بنی ہیں۔