بابری مسجد 135

بابری مسجد کا یوم شہاد ت آج منایا جائے گا

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)تاریخی بابری مسجد کو شہید کئے جانے کے خلاف (آج ) پیر6 دسمبر کو یوم سیاہ منایا جائیگا،29 برس قبل اسی دن انتہاپسند ہندوئوں نے مغل بادشاہ بابر کے دورمیں تعمیر کی گئی مسجدپر حملہ کرکے اسے شہید کردیا تھااورمسلمانوں کے خلاف فسادات میں تقریبا دو ہزار مسلمان شہید ہوگئے تھے۔

بھارت میں مسلم تنظیموں نے من احتجاج اور یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ بابری مسجد سولہویں صدی میں مغل بادشاہ ظہیر الدین بابر نے تعمیر کرائی تھی اور6دسمبر 1992 کو ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد سمیت، بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنمائوں اور حامی تنظیموں کے انتہا پسندوں نے ہتھوڑوں اور کدالوں سے حملہ کرکے تاریخی مسجد کو شہید کر دیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں