بابراعظم 108

بابراعظم 13 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستان کے پانچویں کرکٹر بن گئے

پرتھ(رپورٹنگ آن لائن)بابراعظم 13 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستان کے پانچویں کرکٹر بن گئے۔

بابراعظم نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا، وہ 13 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستان کے پانچویں کرکٹر بن گئے، انھوں نے یہ رنز 49.08 کی اوسط سے بنائے جو ٹاپ 5 بیٹرز سے زیادہ بہتر ہے، 301 اننگز کے دوران بابر نے 31 سنچریاں اور 81 ففٹیز اسکور کی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 20541 انٹرنیشنل رنز انضمام الحق نے بنائے، ان کے بعد یونس خان، محمد یوسف اور جاوید میانداد موجود ہیں۔ پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بابراعظم صرف 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں