' محمد عامر

بابراعظم ہوں یا کوئی ٹیلنڈر! بالنگ کروانا یکساں ہے’ محمد عامر

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ میرا کام وکٹ لینا اس سے قطع نظر کون سا بلے باز کریز پر موجود ہے، خواہ وہ بابراعظم ہوں یا کوئی ٹیلنڈر! بالنگ کروانا یکساں ہے۔انہوں نے پشاور زلمی کے خلاف میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچز کے دوران کھلاڑیوں کی میدان پر دشمنی مجھے اچھی لگتی ہے، جس سے توجہ نئے چیلنجز پر مرکوز ہوجاتی ہے۔

محمد عامر نے کہا کہ لیگز میں اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملتا ہے، صرف کنگز ہی نہیں تمام ٹیموں کے پاس کوالٹی بالرز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ایک معیاری ٹورنامنٹ ہے اس لیے غیر ملکی کرکٹرز یہاں کھیلنا پسند کرتے ہیں۔