شعیب ملک 372

بابراعظم بہت بہترین کھلاڑی ہیں امید ہے وہ مستقبل میں مزید ترقی کریں گے، شعیب ملک

جڑانوالہ( ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ بابراعظم بہت بہترین کھلاڑی ہیں امید ہے وہ مستقبل میں مزید ترقی کریں گے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر انسان میں صلاحیتیں ہوتی ہیں ان میں بہتری لاکر کامیاب انسان بنا جاسکتا ہے۔مستقبل میں کون سا موجودہ کھلاڑی اپنا نمایاں مقام بناسکتا ہے کے جواب میں انہوںنے کہاکہ بابر اعظم بہت اچھے بیٹسمین ہیں وہ مستقل مزاجی سے کھیلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہی چیز دوسرے کھلاڑیوں میں بھی ہونی چاہیے اور وہ بابر سے سیکھیں، کچھ بھی سیکھنے کیلئے انا کو آڑے آنے نہیں دینا چاہیے چاہے وہ آپ سے جونیئر ہو یا سینئر ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں