صدر بائیڈن

بائیڈن کے پارکنسن کے علاج سے متعلق گردشی خبروں پر وائٹ ہائوس کی ایک بار پھر تردید

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)وائٹ ہاس کی ترجمان کیرین جین پیئر نے امریکی صدر جو بائیڈن کے پارکنسن کے علاج سے متعلق گردشی خبروں کی تردید کر دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کی ترجمان کیرین جین پیئر نے پیر کو ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن سے متعلق گردشی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کا رعشے کی بیماری یعنی پارکنسن کا علاج نہیں ہو رہا ہے۔

اسی پریس کانفرنس کے دوران وائٹ ہائوس کی خاتون ترجمان اور ایک صحافی کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ بعدازاں وائٹ ہائوس کے معالج ڈاکٹڑ کیون او کونر نے اس حوالے سے باضابطہ خط جاری کیا۔انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ صدر جو بائیڈن نے اپنے سالانہ طبی معائنہ کے علاوہ کسی دوسرے نیورولوجسٹ سے رجوع نہیں کیا۔