اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر نے خط میں ان کو مبارک باد بھی نہیں دی، اس طرح کی حکومت زیادہ سے زیادہ 6 مہینے بھی چلی تو بڑی بات ہوگی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن میں تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، عدالتوں سے ہمارا مینڈیٹ واپس نہ ملا تو حکومت کو کسی صورت چلنے نہیں دیں گے۔