پہلا معاہدہ 116

بائیڈن دور صدارت میں امریکا کا سعودی عرب سے فوجی خدمات کا پہلا معاہدہ

واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن) امریکی صدر جوبائیڈن کے دورصدارت میں امریکا نے سعودی عرب سے فوجی خدمات کا پہلا معاہدہ کر لیا۔امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب سے 50 کروڑ ڈالر کی فوجی خدمات کے معاہدے کی منظوری دی ہے۔

پینٹاگون کے مطابق معاہدے کو نظر ثانی کے لیے کانگریس میں بھیج دیا گیا ہے، ڈیل میں ہیلی کاپٹرز کی مرمت اورنئے ہیلی کاپٹرز کی فروخت شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں