بائیڈن

بائیڈن انتظامیہ کا حوثی رہنمائوں پر دوبارہ پابندیاں عاید کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی حکام نے بتایا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ یمن کے باغی حوثی رہ نمائوں پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگان نے اطلاع دی کہ امریکی وزیر خارجہ لائیڈ آسٹن نے ابوظبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زید آل نہیان کو فون کیا اور ان سے متحدہ عرب امارات پر حوثی کے حملوں پر بات کی ۔

پینٹاگان نے کہا کہ اپنے اتحادی متحدہ عرب امارات کے دفاع کے لیے جدید طیارے بھیجے گا اور امارات کو فضائی دفاعی مدد فراہم کرے گا۔پینٹاگان نے کہا کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے الشیخ محمد بن زاید کو یقین دلایا کہ واشنگٹن متحدہ عرب امارات کو دفاعی معلومات فراہم کرے گا۔