رضوان

بائیو سیکیور ببل سے کھلاڑیوں کو پریشانی ہے ، رضوان کا اعتراف

جمیکا (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے بائیو سیکیور ببل سے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل کھیلتے آرہے ہیں، آرام چاہیے، بائیو سیکورببل میں مشکل ہوتا ہے۔جمیکا میں آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ہم نے پہلا ٹیسٹ میچ بہت اچھا کھیلا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ چمپئن شپ میں پہلا ٹیسٹ ہارے، امید ہے کہ آگے اچھا کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلسل کھیلتے آرہے ہیں، آرام چاہیے، بائیو سیکورببل میں مشکل ہوتا ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ ہمارا فوکس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر ہے، کچھ کھلاڑیوں نے آرام لینے کے لیے کہا ہے۔وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کو برابر کریں گے، یہ ٹیسٹ اہم ہے، فیلڈنگ میں کچھ ایشوز ہیں، حل کرنے کی کوشش جاری ہیں۔انہوںنے کہاکہ کوشش کررہے ہیں کہ آئندہ ٹیسٹ میچز اس طرح ہاتھ سے نہ جائیں۔