شہبازاکمل جندران۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے لاہور میں بائیومیٹرک ویری فکیشن کے بغیر ٹرانسفر ہونے والی ایک ہزار 9 گاڑیاں سسپنڈ کر دی ہیں۔
رپورٹنگ ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے کو موصول شدہ دستاویزات کے مطابق 1009 چھوٹی بڑی اور لوکل و امپورٹڈ گاڑیاں اصل مالکان کی۔طرف سے ان کی بائیومیٹرک تصدیق کے بغیر ہی ٹرانسفر کر دی گئیں اور شو کیا گیا کہ ان گاڑیوں کی ملکیت تبدیل ہو نے سے پہلے ان کے مالکان کی بائیومیٹرک ہو چکی ہے۔