ڈی جی ایکسائز 370

بائیومیٹرک ڈیوائسز اور کیمروں کا ٹینڈر کسے دیا۔ ڈی جی ایکسائز جواب دیں۔

رپورٹنگ آن لائن

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسشن پنجاب محمد علی سے شہری نے تحریری طورپر پر بائیومیٹرک ڈیوائسز اور سرکاری گاڑیوں پر نصب کئے جانے والے کیمروں کے ٹینڈرز کے متعلق جواب مانگ لیا ہے۔

ٹینڈر کے بغیر بائیومیٹرک ڈیوائسز اور سرکاری گاڑیوں پر نصب کئے جانے والے کیمروں کی من چاہے وینڈرز سے خریداری اور صوبے بھر کے ایکسائز دفاتر میں ان کی تنصیب کے متعلق میڈیا میں خبروں کی اشاعت کے بعد عوام الناس میں بے چینی پائی گئی ہے اور بجٹ کے بغیر سرکاری ملازمین کو پلے سے بائیومیٹرک ڈیوائسز اور گاڑیوں کے کیمرے خریدنے پر مجبور کیسے کیا جاسکتا ہے۔
 ڈی جی ایکسائز
شہری کی طرف سے ڈی جی ایکسائز سے پوچھا گیا ہے کہ بائیومیٹرک ڈیوائسز اور گاڑیوں کے کیمروں کی خریداری کی مد میں کتنا بجٹ مختص کیا گیا ہے اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ ٹینڈر کے لئے اخبار اشتہار، ٹینڈر میں حصہ لینے والوں کی فہرست اور ٹینڈر ایگریمنٹ کی کاپی فراہم کیا جائے۔

شہری نے یہ بھی تحریری طورپر پوچھا ہے کہ کیا بائیومیٹرک ڈیوائسز اور گاڑیوں کے کیمرے ایکسائز ملازمین کی جیب سے خریدنے کے لئے ان پر دباو ڈالا گیا ہے؟
 ڈی جی ایکسائز
شہری نے بائیومیٹرک ڈیوائسز اور کیمروں کی خریداری اور تنصیب کے متعلق وینڈرز کے بلوں کی کاپیاں بھی مانگی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں