شہبازاکمل جندران۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا بائیومیٹرک نظام بیٹھ گیا ہے، جس کی وجہ سے صوبے بھر میں گاڑیاں خریدنے والے ہزاروں شہری تشویش کا شکار ہیں۔
خریداراور بیچنے والے شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کے بعد ان کا ڈیٹا ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ میں ظاہر ہی نہیں ہو رہا
۔Panic کا شکار مالکان دفاتر سے رجوع کرتے ہیں تو انہیں بتایا جاتا ہے کہ گاڑی کی خریدوفروخت یا بائیومیٹرک کے حوالے سے ریکارڈ کمپیوٹر پر showنہیں ہورہا۔
دوسری طرف ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمے کے پروگرامر محمد یونس شہریوں کے تکنیکی مسائل کو حل کرنے کی بجائے کئی کئی روز دفتر میں آتے ہی نہیں ہیں اورPITB میں مصروفیت کا بتایا جاتا ہے نتیجتا”ان سے ملنے کے لئے آنے والے سائل دن بھر خوار ہوتے رہتے ہیں۔