ڈالر

ا نٹر بینک میں ڈالر 2روپے، اوپن کرنسی میں ڈالر کی قدر میں1روپے سستا ہو گیا

کراچی( رپورٹنگ آن لائن) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 2روپے سستا ہو گیا جبکہ اوپن کرنسی میں ڈالر کی قدر میں1روپے کی کمی واقع ہوئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی ورپیہ تگڑا ہو گیا ۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت فروخت 225.60روپے سے گھٹ کر223.60روپے ہو گئی اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 227.50روپے سے کم ہو کر 226.50روپے پر آ گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1.80روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یوروکی قیمت فروخت 226روپے سے کم ہو کر224.20روپے ہو گئی اسی طرح0.90روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت259.50روپے سے گھٹ کر258.60روپے پر آ گئی ۔