اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 4 کروڑ80 لاکھ ڈالر اضافی قرض کی منظوری دے دی۔
اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر ایمافین کے مطابق فنڈز صوبہ بلوچستان میں پانی سے متعلق منصوبے پر خرچ ہوں گے، جدید پائپڈ واٹر سپلائی سسٹم متعارف، پانی کے ضیاع میں نمایاں کمی آئے گی، صوبے میں پانی کی شدید قلت اور موسمیاتی اثرات کے باعث زرعی شعبہ دباؤ میں ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق بلوچستان کی معیشت کا دو تہائی حصہ زراعت پر 60 فیصد آبادی اسی شعبے سے وابستہ ہے۔
اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ ایک ہزار 839 ہیکٹر بارانی اراضی میں بھی پانی کی دستیابی بہتر ہوگی، منصوبہ کیلئے اضافی رقم ژوب اور مولا دریائی علاقوں پر خرچ کی جائے گی، رقم سے ان علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔
ایما فین نے کہا کہ اضافی امداد سے زراعت سے منسلک خواتین کے لئے معاشی مواقع بھی پیدا ہوں گے، منصوبے میں جاپان فنڈ اور ہائی لیول ٹیکنالوجی فنڈ کی کو فنانسنگ بھی شامل ہے۔









