اے ڈی آر 64

اے ڈی آرکا غلط استعمال۔ایک ماہ 10 دن میں 589 گاڑیوں کی ملکیت تبدیل۔

شہبازاکمل جندران۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے لاہور سمیت متعدد شہروں میں ADR نامی خود ساختہ اصطلاح کے تحت گاڑیوں کی غیرقانونی ٹرانسفر، ٹرانزکشن کئے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم فروری 2023 سے 10 مارچ 2023 تک محض ایک ماہ اور 10 دنوں کے دوران لاہور سمیت صوبے کی متعدد شہروں میں فروخت کنندگان کے نشان انگوٹھا کی تصدیق نہ ہونے کے باوجود 589 گاڑیوں کی ملکیت تبدیل کر دی گئی اس سلسلے میں پراونشل موٹر وہیکلز رولز 1969 کے رول 47 اے کا سہارا لیا گیا حالانکہ مذکورہ رول نشان انگوٹھا کی تصدیق نہ ہونے کے کیسسز کو ڈیل ہی نہیں کرتا۔

بتایا گیا ہے کہ ADRکی آڑ میں پنجاب میں سب سے زیادہ لاہور میں 236 گاڑیاں اس غیرقانونی طریقے سے ٹرانسفر کی گئیں جہاں رانا انتخاب حسین ڈائیریکٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

لاہور میں انسپکٹر نوید، نذیر بھٹی اور انسپکٹر ریاض کمبوہ نے یہ غیرقانونی اتھارٹی استعمال کی اور ان انسپکٹروں کے ان کے غیر قانونی عوامل کی اپروول ایم آر اے رانا خوشنود و دیگر نے دیئے اور اس عمل میں برابر کے حصہ دار رہے۔

ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ڈائریکٹر ریجن سی لاہور رانا انتخاب حسین کو بعض حلقوں کی جانب سے اس غیرقانونی پریکٹس کے متعلق آگاہ بھی کیا گیا لیکن انہوں نے اس پریکٹس کو روکنے کی بجائے جاتی رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں