مریم اورنگزیب

اے پی سی کے فیصلوں کو مفلوج کرنے کیلئے شہباز شریف کو پکڑا گیا، مریم اورنگزیب

لاہو(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اے پی سی کے فیصلوں کو مفلوج کرنے کیلئے شہباز شریف کو پکڑا گیا، ریفرنس دائر ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری انتقامی کارروائی کا حصہ ہے۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا تھا گرفتاری کی یہ لہر شہباز شریف کا خوف ہے، ن لیگ کا ڈر اور اے پی سی کا جو خوف طاری ہے اسی کی وجہ سے ہے، گلگت بلتستان کے الیکشن 2018 کی طرح انجینئرنگ کرنے کیلئے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا۔

لیگی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا قصور بس اتنا ہے کہ انہوں نے ش نہیں بنائی، یہ بہت بڑا گناہ تھا جس کی سزا ملنی تھی، تمام تر حربوں کے باوجود پارٹی مستحکم ہے، جب چراغ بجھنے والا ہوتا ہے تو وہ ٹمٹماتا ہے۔