فواد چودھری

اے پی سی ابو بچاؤ مہم کا تسلسل، اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آخر کس لئے ہے؟فواد چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اے پی سی ابو بچاؤ مہم کا تسلسل ہے،

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آخر کس لئے ہے؟ پیپلزپارٹی اب احتجاجی سیاست کے قابل نہیں رہی۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاکہ اپوزیشن کی کوئی کریڈیبلٹی ہے نہ ہی کوئی سیاست،

اس اے پی سی میں نئی اضافی ڈش حلوہ شامل کیا جا رہا ہے، دکھ کی بات ہے

کہ پیپلزپارٹی مدرسے کے بچوں کو سیاست کے لئے اسمتعال کرنا چاہتی ہے۔