اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اے پی ایس کے اندوہناک اور دلخراش سانحہ کے غم آج بھی تازہ ہیں، اس دن کو ملکی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔
سانحہ اے پی ایس پشاور کے حوالے سے اپنے پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اے پی ایس کے معصوم پھولوں کی لازوال قربانی نے پوری قوم کو یکجا کیا، پوری قوم ان معصوم بچوں سمیت شہدائے اے پی ایس کو سلام پیش کرتی ہے، قوم دہشتگردی کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے، انشااللہ معصوموں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، دہشتگردی کی اس عفریت کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔








