بلاول بھٹو زرداری 11

اے سی زیارت اور بیٹے کا قتل قابل مذمت،بلاول بھٹو

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زیارت کے مغوی اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور ان کے بیٹے کے قتل کی مذمت کی اور شہید اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل کو فرض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا .

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امید ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور انکے بیٹے کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے ۔شہید اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور انکے بیٹے کے بلند درجات کیلئے دعاگو ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں