واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکا میں اے جے میموریل اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے احسن ایاز اور طیب اسلم نے کامیاب آغاز کیا ہے۔
پاکستان کے سابق اسکواش پلیئر آفتاب جاوید کی یاد میں ہونے والی چیمپئن شپ کی انعامی رقم 15 ہزار ڈالرز ہے۔احسن ایاز نے پہلے راؤنڈ میں نائجیریا کے گیبریئل اولوفومیلایو کو شکست دی جبکہ طیب اسلم نے امریکا کے عفان رفیق کو 11ـ 6، 11ـ2 اور 12ـ10 سے ہرایا۔
حذیفہ ابراہیم کو پہلے راؤنڈ میں مصر کے عبدالرحمٰن نصر نے 3ـ1 سے ہرا دیا۔فرحان زمان بھی کم بیک میچ میں ناکام ہوگئے انہیں ملایشین پلیئر وی زوان سو نے شکست دی۔









