رپورٹنگ آن لائن
بحریہ ٹاؤن لاہور میں واقع یورو سٹور بلڈنگ کی انتظامیہ سے پراپرٹی ٹیکس میں مبینہ بھاری چھوٹ کے عوض ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر زون 19 ریجن بی لاہور طارق فریدی پر 15 لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام ہے
الزام سامنے آیا ہے کہ طارق فریدی نے پراپرٹی ٹیکس کی ریویژن کے دوران جان بوجھ کر ٹیکس کم لگاکر قومی خزانے کو بڑا نقصان پہنچایا

اے جی این نیوز کے رپورٹر محمد ہارون کی درخواست پر محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے 24 نومبر 2025ء کو باقاعدہ حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ڈائریکٹر انفورسمنٹ اینڈ آڈٹ سید عاصم امین کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ہے جو 15 دن کے اندر حقائق کی جانچ کرکے رپورٹ جمع کرائیں گے۔

درخواست کے مطابق پراپرٹی پی آئی این نمبر 06180-1850190062010136 (FO667-01)، پراپرٹی نمبر BB-667-A/Com، سیکٹر ڈی، بہریہ ٹاؤن کی ریویژن پیٹیشن نمبر RVN-LHRB/14930/2024-2025 17 میں جون 2025ء کو ای ٹی او زون 19 طارق فریدی نے اصل مالیت کے مطابق ٹیکس لگانے کے بجائے مبینہ طور پر پراپرٹی مالک سے 15 لاکھ روپے رشوت لے کر ٹیکس کو انتہائی کم کردیا جس سے قومی خزانے کو بڑانقصان ہوا۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رشوت خور اور بدعنوان افسران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے تاکہ سرکاری خزانے کو لوٹنے کا سلسلہ روکا جا سکے۔









