شبلی فراز 296

ای وی ایم سے انتخابات آسان اور شفاف ہوں گے، شبلی فراز

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی انتخابی سیاست اور طریقہ کار کو بدلنے کا تاریخی دن ہے، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سرپرستی میں ای وی ایم مشین تیار کرائی ہے ، ای وی ایم مشین الیکشن کمیشن کی تمام ضروریات کو پورا کرے گی، ای وی ایم سے انتخابات آسان اور شفاف ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق شبلی فراز نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی منشور میں کیا اہم وعدہ پورا کرنے جارہی ہے، وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کیلئے کام کیا ہے۔ انہوںن ے کہا وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سرپرستی میں ای وی ایم مشین تیار کرائی ہے ، ای وی ایم مشین الیکشن کمیشن کی تمام ضروریات کو پورا کرے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں انتخابات تنازعات کا شکار ہوتے ہیں، اس سے پارلیمنٹ کا وقار مجروع ہوتا ہے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مروجہ طریقہ کار سے انتخابات کی شفافیت اور غیر جانبداری ہوگی ، ہم چاہتے ہیں الیکشن میں ہارنے والا اپنی ہار تسلیم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہی کرکٹ میں نیوٹرل امپائر متعارف کرائے تھے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ امید ہے الیکشن کمیشن ای وی ایم کو استعمال کیلئے منظور کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم سے انتخابات آسان اور شفاف ہوں گے کیونکہ ای وی ایم مشین کو ہیک کرنا نا ممکن ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ای وی ایم پر تمام سیاسی جماعتوں کے خدشات دور کریں گے ، کئی ممالک نے تو ای وی ایم پر کام شروع بھی کردیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ابھی ماڈل مشین بنائی ہے مالی معاملات ابھی زیر غور نہیں آئے، حتمی ووٹنگ مشین چننا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منفی سوچ والے ای وی ایم کے مثبت پہلوں کو نہیں دیکھ رہے، ای وی ایم مشین 90 دنوں میں تیار کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں