گندم

ای سی سی نے گندم کی امدادی قیمت میں 200 روپے اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) ای سی سی نے گندم کی امدادی قیمت میں 200 روپے اضافے کی منظوری دیدی۔ پیر کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے گندم کی امدادی قیمت میں 200 روپے اضافے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق امدادی قیمت 1600 روپے فی من مقرر کر دی گئی، اس سال گندم کی امدادی قیمت 1400 روپے مقرر تھی۔