قومی خزانے 303

ایگزیکیٹو الاونس کی مد میں قومی خزانے کو نقصان۔لاہور ہائی کورٹ نے دیا بڑافیصلہ

شہباز اکمل جندران۔۔۔

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے افسروں کی طرف سے خلاف قانون و ضابطہ ایگزیکیٹو الاونس لینے کے معاملے میں درخواست کی سماعت کی۔
لاہور ہائی کورٹ
درخواست، ایڈووکیٹ شہباز اکمل جندران نے ایڈوکیٹ ندیم سرور کے توسط سے دائر کی۔ جس کی سماعت عدالت عالیہ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ میں ڈائیریکٹر ایڈمن ارتضی امیر نقوی، سابق ڈائیریکٹر ایڈمن ذوالقرنین،ڈائریکٹر فنانس خالد محمود ٹیپو اور ڈائریکٹر پروڈکشن افضال احمد خلاف قانون و ضابطہ ہر ماہ تنخواہ کےہمراہ ایک لاکھ روپے سے زائد ایگزیکیٹو الاونس وصول کر رہے ہیں۔
 ٹیکسٹ بک بورڈ
اور اس سلسلے میں پی سی ٹی بی تحریری طور پر پر تسلیم بھی کر چکا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ اس نے اس حوالے سے سیکرٹری سروسز پنجاب،سیکرٹری سکولزپنجاب اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو تحریری شکایات موصول کروائیں لیکن کوئی کارروائی نہ کی گئی۔جو کہ آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔
اس پر عدالت نے سیکرٹری سروسز کو دو ہفتوں کے اندر معاملے کو مٹانے ہوئے فیصلہ سنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں