جعفر بن یار ۔۔۔
اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے شہری کی درخواست پر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے افسروں کو 24 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔
ان افسروں پر الزام ہے کہ انہوں نے اہلیت نہ رکھنے اور ایس اینڈ جی اینڈ ڈی کی کیڈر ہوسٹ نہ ہونے کے باوجود ایگزیکٹو الاونس وصول کیا۔ان افسروں میں پی سی ٹی بی کے سابق ڈائیریکٹر پروڈکشن افضال احمد نے جولائی 2019 سے جولائی 2020 تک 21لاکھ 19 ہزار روپے بطور ایگزیکیٹو الاونس وصول کیئے۔
سابق ڈائیریکٹر فنانس خالد محمود ٹیپو نے جولائی 2019سے مئی 202013 لاکھ 24 ہزار روپے، سابق ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن ذوالقرنین نے جولائی 2019 سے 25نومبر 2019 تک 5لاکھ 99 ہزار روپے، سابق ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن سید ارتضی امیر نقوی نے جنوری 2020 سے ستمبر 2020 تک 11لاکھ 76ہزار روہے اور سابق ڈائیریکٹر فنانس ماجد اقبال نے اہلیت نہ رکھنے کے باوجود جولائی 2020 سے ستمبر 2020 تک 2 لاکھ 95 ہزار روپے بطور ایگزیکیٹو الاونس وصول کئے۔
انکوائری افسر نے متذکرہ بالا افسروں کو 9 مارچ کو طلب کیا تھا تاہم یہ حاضر نہ ہوئے جس پر انہیں دوبارہ 24 مارچ کو طلب کیا گیا یے۔