کامرس رپورٹر۔۔۔۔
ایگریکلچر جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2020-21میں زاہد بیگ صدر جبکہ نواز سنگرا سیکرٹری فنانس منتخب ہو گئے ۔
جبکہ نائب صدر کی نشست پر اشرف مہتاب جبکہ جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر شیخ رشید کامیاب قرار پائے گئے ۔ نائب صدر، فنانس سیکرٹری اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے جب کہ صدر اور جنرل سیکٹری کی سیٹ بھی بھاری مارجن سے جیت کر مخالفین کو چاروں شانے چت کر دیا۔
ایگریکلچر جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال2020 اور21کے انتخابات لاہور ایوان صنعت و تجارت میں منعقد ہوئے۔ پولنگ دن 12بجے شروع ہوئی جو 3بجے تک جاری رہی۔ کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔صدر کے لیے زاہد بیگ،اور جنرل سیکرٹری کے لیے شیخ رشید کامیاب قرار پائے
جب کہ محمد اشرف مہتاب نائب صدر ، محمد نواز سنگرا فنانس سیکرٹری جب کہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبران میں صادق بلوچ،علی وقار اور عبدالقادر مدنی پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ صدر کے امیدوار جواد ملک اور جنرل سیکرٹری کے لیے رب نواز باجوہ کامیابی حاصل نہ کر سکے۔
الیکشن کمیشن کے فرائض جواد رضوی اور راشد یعقوب نے سر انجام دیئے۔ نئے منتخب صدر زاہد بیگ کا کہنا تھا سینئرز اور جونئیرز کی مشاورت سے ایسوسی ایشن کو چلائیں گے۔ ہارنے والوں نے جیتنے والوں کو مبارک باد دی جب کہ زاہد عابد نے صدر کو گلدستہ پیش کیا۔