پشاور(پورٹنگ آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ ایک ہی نعرہ اور ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان،دنیاکوبتاناچاہتے ہیں کشمیری اکیلے نہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اندھیرے کے بعد اجالا آئے گا اور کشمیر میں بہت جلد اجالا آنے والا ہے۔
اْنہوں نے کہاکہ ایک ہی نعرہ اور ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان، دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیری اکیلے نہیں۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ جب بھی کشمیر کی بات آتی ہے بین الاقوامی ادارے خاموش ہو جاتے ہیں۔