ہزارسی سی

ایک ہزارسی سی سے کم گاڑیوں کی فروخت میں جولائی کے دوران معمولی کمی

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے

مہینہ میں معمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق

جولائی 2020ء میں ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم کاروں کی پیداوار 8280 یونٹس اور فروخت 10123 یونٹس ریکارڈکی گئی

جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 8.34 فیصد کم ہے، گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 1 ہزار سی سی سے کم کاروں کی

پیداوار 16472 یونٹ اور فروخت 10968 یونٹ ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2020ء میں سوزوکی آلٹوکے

2158 یونٹس کی فروخت ہوئی ،گزشتہ سال جولائی میں سوزوکی آلٹوکے 4584 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی،جولائی 2020

میں سوزوکی بولان کے 519 یونٹس کی فروخت ہوئی۔گزشتہ جولائی میں سوزوکی بولان کے 332 یونٹس کاروں کی

فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔