مارکو روبیو

ایک مستحکم اور متحد شام کی حمایت کرتے ہیں ، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن ( رپورٹنگ آن لائن)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تصدیق کی ہے کہ شام پر عائد پابندیوں کے خاتمے سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جاری کردہ ایگزیکٹو آرڈر کے تحت، امریکہ ایک مستحکم، متحد اور اپنے آپ میں اور اپنے ہمسایوں کے ساتھ پر امن شام کی حمایت کے لیے اضافی اقدامات کر رہا ہے۔

میڈیارپوٹس کے مطابق انھوں نے منگل کے روز پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مزید کہا امریکی پابندیاں اب شام کے مستقبل کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہوں گی۔ ہم شامی عوام کو ایک حقیقی موقع دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ تنازع اور انتہا پسندی سے دور ہو کر ایک خوش حال مستقبل تعمیر کر سکیں۔