ریاض( رپورٹنگ آن لائن)حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ ربیع الثانی 1447ھ کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں زائرین اور نمازیوں کی تعداد 54 ملین (54,511,901) ریکارڈ کی گئی ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی نے کہا کہ مسجد الحرام میں17 ملین افراد (17,743,854) نے نماز ادا کی۔عمرہ کرنے والوں کی تعداد11 ملین( 11,784,153) ریکارڈ کی گئی۔ مسجد نبوی میں 21 ملین (21,353,370) نمازیوں کا خیرمقدم کیا گیا۔
2,083,861 زائرین نے روضہ شریفہ میں نماز ادا کی جبکہ 1,488,943 نے روضہ رسول پر حاضری دی۔