کابل(رپورٹنگ آن لائن)افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار کے نواح میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی آج بھی جاری ہے، لڑائی کے باعث ایک مہینے میں قندھار سے ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی کرگئے۔ادھر کابل میں عید کی نماز کے دوران صدارتی محل پر راکٹ حملوں کے منصوبہ ساز سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق لوگ بچوں اور خواتین سمیت اپنے تمام اہل خانہ کے ہمراہ علاقہ چھوڑ کر جارہے ہیں۔کابل میں عید کی نماز کے دوران صدارتی محل پر راکٹ حملوں کے منصوبہ ساز سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد سے افغانستان میں مقامی سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان کئی علاقوں میں لڑائی جاری ہے۔