چینی کی قیمتوں 52

ایک لاکھ ٹن میٹرک چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈر جاری

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) حکومت نے ایک لاکھ ٹن میٹرک چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈرجاری کردیا اور انٹرنیشنل سپلائرز سے 31جولائی تک بولیاں طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں چینی درآمد کرنے کی حکومتی کوششیں جاری ہے ، حکومت نے ایک لاکھ ٹن میٹرک درآمد کرنے کا ایک اورٹینڈرجاری کردیا۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے انٹرنیشنل سپلائرز سے 31جولائی تک بولیاں طلب کرلیں ، ٹینڈر کے مطابق 25 ہزار ٹن سے کم کی بولی قبول نہیں کی جائے گی۔

ٹینڈر دو شپمنٹ ونڈوز کے لئے جاری کیا گیا ہے ، پچاس ہزار میٹرک ٹن چینی پہنچنے کے لئے 21 اگست سے 5 ستمبر تک اور پچاس ہزار میٹرک ٹن کے لئے یکم ستمبر سے 15 ستمبر تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں