وزیر ریلوے 195

ایک سال کے اندر ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے،وزیر ریلوے

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ایک سال کے اندر ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے،پاکستانی اداروں میں بہتری لانا ہماری اولین ترجیح ہے، مجھ سمیت تمام ریلوے ملازمین کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیئے،ریلوے میں وکٹوریا نظام نہیں چل سکتا۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان سواتی نے کہا کہ ریلوے کی بہتری کے لئے مزید اقدامات کر رہے ہیں،ریلوے کی تاریخی عمارات کو محفوظ بنا کر آمدن کو ذریعہ بنایا جائے گا ،پاکستانی اداروں میں بہتری لانا ہماری اولین ترجیح ہے،ایک سال کے اندر ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے،ریلوے میں وکٹوریا نظام نہیں چل سکتا،ریلوے ملازمین کی رہائش کے معیار کو بہتر کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت تمام ریلوے ملازمین کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں