جعفر بن یار
پنجاب میں پولیس کے سربراہ راو سردار جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب کا عہدہ سئینر بیورو کریٹس کامران افضل کو دیا گیا ہے
پنجاب حکومت کے تین سالوں کے دوران 6آئی جیز پولیس ، جبکہ 4 چیف سیکرٹریز پنجاب تبدیل کیے گئے
اب ایک دفعہ پھر پنجاب میں ایک ب ائی جی پولیس اور چیف سیکرٹری تبدیل کر دئیے گئے ہیں
جس کے بعد اب ساتواں آئی جی اور پانچواں چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا گیا ہے
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سب سے پہلے چیف سیکرٹری کی آسامی پر اکبر حسین درانی کو تعینات کیا پھر نسیم کھوکھر تعینات کیا گیا تھا
نسیم کھوکھر کے بعد اعظم سلیمان کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا گیااور پھر ان کو بھی ہٹا دیا گیا
جس کے بعد جواد رفیق ملک چیف سیکرٹری پنجاب تعینات ہیں جن کے بارے گزشتہ تین ماہ سے خبریں چل رہی تھیں کہ ان کو بھی ہٹا دیا جائے گا
36 ماہ میں پنجاب میں چھ آئی جی تبدیل کیے گئے
پنجاب میں کلیم امام تین ماہ، محمد طاہر ایک ماہ، امجد سلیمی چھ ماہ، کیپٹن عارف نواز سات ماہ، شعیب دستگیر نو ماہ تک آئی پنجاب رہے،
چھٹے آئی پنجاب انعام غنی کو 9 ستمبر 2020 کو آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا
نئے چیف سیکرٹری کامران افضل وفاقی سیکرٹری انڈسٹریز تعینات ہی۔
نئے آئی جی پولیس راو سردار سئینر پولیس افسر ہیں
راو سردار پنجاب میں سیف سٹی کے سربراہ ہیں
راو سردار کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ ہیں
راو سردار پنجاب کے علاوہ چاروں صوبوں میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں
وزیر اعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ منظوری دے چکی ہے
جس کے بعد دونوں افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا