کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک بال ملے یا پچاس اوور صورتحال کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف آخری میچ میں غلطی کرکے وکٹیں گنوائیں ورنہ میچ جیت سکتے تھے۔
اوپر کے پلیئرز جلد آئوٹ ہوجائیں تو بعد میں مشکل ہوجاتی ہے، حارث بدقسمتی سے رن آئوٹ ہوگیا ورنہ آخر تک لے جاتے۔انہوں نے کہا کہ وائٹ بال میں دس یا بارہ کا اوسط آخری اوورز میں مشکل نہیں ہوتا ہے، ایک طرف کی ہوا چل رہی تھی اگر آخر تک جاتے تو آرام سے جیت جاتے۔افتخار کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ہمیشہ چھ، سات اور آخر کے نمبروں پر بیٹنگ کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لسٹ اے میں میرا ریکارڈ دنیا کے بہترین پلیئرز کے ساتھ آتا ہے۔









