کورونا

ایک اور مصیبت،کورونا سے صحت یاب ہونے والے، آکسیجن کی نئی بیماری سے مرنے لگے

شہباز اکمل جندران۔۔

مہلک کورونا وائرس کا قہر ابھی ٹلا نہیں کہ نت نئی بیماریاں جنم لینے لگی ہیں۔انہی میں ایک بلیک فنگس
(کالی پھپھوندی) بھی ہے۔ جو کورونا کے چنگل سے بچ نکلنے والوں خو شکار کرنے لگی ہے۔
کورونا

بھارت سمیت دنیا بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے ایسے مریض جو وینٹی لیٹر پر رہے یا جنہیں آکسیجن لگائی گئی تھی،اس بیماری کا شکار ہونے لگے ہیں۔
کورونا
ذرائع کے مطابق یہ بیماری پاکستان میں بھی تشخیص ہوچکی ہے اور کراچی میں ایسے 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جو کووڈ 19 کے مریض تھے اور انہیں دوران بیماری آکسیجن لگائی گئی تھی۔ تاہم صحتیاب ہونے کے بعد ان کے پھیپھڑوں پر بلیک فنگس نے حملہ کیا اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔
کورونا
جبکہ شوگر اور کمزور قوت مدافعت کے مریض اس بیماری کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے

ماہرین کے مطابق بلیک فنگس کی بیماری ، مریض کو آکسیجن لگاتے ہوئے بوتل صاف نہ ہونے، آکسیجن والو اور پانی گندہ ہونے یا پائپوں کی مناسب صفائی نہ ہونے کہ وجہ سے لگتی ہے۔اس سے بچاو کا واحد حل صفائی اور سٹرلائزیشن ہے۔جس کا ہمارے یہاں خیال نہیں رکھا جاتا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے سابق سی ای او ڈاکٹر محمد اسلم افغانی کا کہنا ہے کہ بلیک فنگس سے بچاو کے لئے صفائی کےSOPs پر باقاعدہ عمل درآمد کرنا ہوگا بصورت دیگر یہ بیماری پھیل سکتی ہے۔