فواد چوہدری 187

ایک اور دن ایک اور کامیابی، تمام جماعتیں ملکر بھی ایک عمران خان کے آگے ڈھیر ہیں، فواد چوہدری

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں کہاکہ الحمدللہ ایک اور دن ایک اور کامیابی۔

انہوں نے کہاکہ عدم اعتماد کا خواب دیکھنے والے اس ایوان میں بھی ناکام جہاں ان کی نام نہاد اکثریت ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہاکہ حکومت نے ثابت کیا ہے کہ تمام جماعتیں مل کر بھی ایک عمران خان کے آگے ڈھیر ہیں، اللہ کی مدد شامل حال رہی تو انشاللہ کامیابیوں کا سفر رکنے والا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں