عالمی ادارہ صحت 184

ایک ارب کورونا ویکسین ڈوزز تقسیم کر چکے،عالمی ادارہ صحت

نیویارک(ر پورٹنگ آن لائن)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے پروگرام کوویکس نے ایک ارب کورونا وائرس کی ویکسین کی ڈوزز کی تقسیم کا سنگِ میل عبور کر لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ اونے ایک بیان میں کہاکہ کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین کی تقسیم کا کام گزشتہ برس فروری 2021 میں گھانا سے شروع کیا گیا تھا۔ایک ارب کورونا ویکسین کی تقسیم کا عمل روانڈا میں پہنچ کر تکمیل کو پہنچا ۔کوویکس پروگرام کا مقصد دنیا کے غریب ملکوں میں ویکسین کی بہم فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایک ارب کورونا ویکسین کی تقسیم کے باوجود کوویکس اپنا طے شدہ ہدف نصف ہی عبور کر سکا ۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ کوویکس نے طے کیا تھا کہ 2021 کے آخر تک 2 ارب ویکسین دنیا میں تقسیم کر دے گا۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق مطلوبہ تعداد میں ویکسین کی فراہمی میں ناکامی کی وجہ امیر ملکوں میں ویکسین کی ذخیرہ اندوزی رہی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈ روس کے مطابق اب تک دنیا بھر میں 9 اعشاریہ 4 ارب ویکسینز لگائی جا چکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اتنی ویکسینز لگنے کے باوجود افریقہ کے 50 فیصد لوگوں کو ویکسین کی ایک بھی خوراک نہیں ملی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں