کیوٹو(رپورٹنگ آن لائن)ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبوا نے کہا ہے کہ ان کا ملک میکسیکو سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر 27 فیصد ٹیرف عائد کرے گا ۔
چینی میڈیاکے مطابق ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم میکسیکو کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط کرنے کے اپنے موقف کی توثیق کرتے ہیں،لیکن یہ معاہدہ طے نہیں ہو جاتا ہم اپنی صنعت کو فروغ دینیکے لئے میکسیکو سے مصنوعات کی درآمد پر 27 فیصد ٹیرف عائد کر رہے ہیں۔
وزارت خارجہ کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ وزارت پیداوار، غیر ملکی تجارت، سرمایہ کاری اور ماہی پروری پر بھی ٹیرف عائد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ایکواڈور کے ایوان صدر کے دفتر اور وزارت خارجہ کی جانب سے ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ میکسیکو کے خلاف ٹیرف کب سے نافذ ہوگا۔