لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں ایکس کی بندش کے خلاف درخواستوں پر سماعت منگل کو ہو گی ۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا۔بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا ء باجوہ شامل ہیں۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے سے تفصیلی جواب طلب کر رکھا ہے۔