ایکس 49

ایکس کی بندش کے خلاف درخواستوں پر سماعت 8اپریل کو ہو گی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے ایکس کی بندش کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 8 اپریل کو سماعت کرے گا۔

بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا ء باجوہ شامل ہیں۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے سے تفصیلی جواب طلب کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں