اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایکسپورٹ فنانس سکیم کے تحت 36.8 ارب روپے کے فنڈز تقسیم کئے گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں برآمد کنندگان میں 14.8 ارب روپے تقسیم کئےگئے تھے۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایکسپورٹ فنانس سکیم کے تحت برآمد کندگان کو 22 اربروپے زیادہ فراہم کئے گئے ہیں۔
اشتہار
411
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









