ایکسائز ڈیپارٹمنٹ

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جھوٹی معلومات۔ملتان میں تین سرکاری دو پرائیویٹ ہسپتال ہیں

تنویر سرور۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ملتان ڈائریکٹوریٹ نے ڈویژن کے سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں کے حوالے سے جھوٹ پر مبنی اعدادوشمار پنجاب انفارمیشن کمیشن کے روبرو پیش کر دیئے ہیں۔

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ

ای ٹی او ایکسائز ملتان مبشر ریاض نے پنجاب انفارمیشن کمیشن کو تحریری طورپر معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتالوں کو علاج معالجے کی خاطر سپرٹ خریدنے کے لئے لائسنس کی ضرورت ہوتی ہے۔تاہم کسی ایک بھی ہسپتال کے پاس لائسنس نہیں ہے۔

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
ای ٹی او ایکسائز کے مطابق ملتان میں محض تین سرکاری ہسپتال نشتر ہسپتال، ڈسٹرکٹ سول ہسپتال، گورنمنٹ شہباز شریف ہسپتال اور محض دو پرائیویٹ ہسپتال ابن سینا ہسپتال اور بختاور امین ہسپتال واقع ہیں۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ

حالانکہ ملتان میں پرائیویٹ اور سرکاری ہسپتالوں کی ایک بڑی فہرست موجود ہے ان میں طارق روڈ پر عظیم ہسپتال ، ممتاز آباد میں الشفا چلڈرن ہسپتال، معصوم شاہ روڈ پر انعم ہسپتال، نشتر روڈ پر الخالق ہسپتال، فوارہ چوک پر چلڈرن کمپلیکس، نشتر روڈ پر برن یونٹ، گھنٹہ گھر کے قریب فاطمہ جناح وویمن ہسپتال، ممتاز آباد میں فاطمہ ہسپتال، بہاولپور روڈ پر لئق رفیق میموریل ہسپتال، ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، ملتان کینسر ہسپتال، نصرت روڈ پر مشنری ہسپتال (کرسچن ہسپتال )، ممتاز آباد میں میاں فضل رحمان ہسپتال، کڈنی سنٹر ملتان، ملتان انسٹیٹیوٹ آف نیو کلئیر میڈیسن اینڈ ریڈیو تھراپی، کچہری روش پر اختر سلطانہ میموریل ہسپتال، وہاڑی روڈ پر فرید ہسپتال، تحصیل چوک کے قریب سٹی ہسپتال، میڈی کیئر ہسپتال ابدالی روڈ، حلیمہ ہسپتال نشتر روڈ، گلگشت کے علاقے میں نفیس میڈی کئیر اور گلگشت ہسپتال، ایل ایم کیو روڈ پر سیال میڈیکل سنٹر، شالیمار کالونی میں رضیہ اقبال میڈیکل سنٹر، رحمان میڈیکل کمپلیکس ملتان، ریلوے ہسپتال ملتان، واپڈ ہسپتال ملتان، زبیدہ فاطمہ میموریل ہسپتال وہاڑی روڈ زم زم ہسپتال نیو ملتان سمیت دیگر سرکاری و پرائیویٹ ہسپتال شامل ہیں۔

درخواست گزار شہری نے پنجاب انفارمیشن کمیشن سے استدعا کی ہے کہ جھوٹی معلومات فراہم کرنے پر متعلقہ پبلک انفارمیشن افسر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔