ایکسائز ڈیپارٹمنٹ

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی بدقسمتی، چار برسوں میں تمام امپورٹڈ ڈی جی، جونئیر افسر نکلے۔

شہبازاکمل جندران۔۔

صوبائی ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب صوبے کا واحد محکمہ ہے جہاں گزشتہ چار برسوں سے ایس اینڈ جی اے ڈی سے آنے والے جونئیر افسر بطور ڈائیریکٹر جنرل راج کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا عہدہ گریڈ 20 کا یے لیکن یکم جنوری 2019 سے یکم جنوری 2023 تک یہاں S&GADسے تعینات ہونے والے تمام افسر گریڈ 19 کے ہیں جنہیں قانون کے برعکسOPD آن ہز پے اینڈ سکیل بنیادوں پر محکمے میں ڈائیریکٹر جنرل تعینات کیا گیا یے۔

مذکورہ عرصے کے دوران محکمے کے اپنے دو افسروں رضوان اکرم اشرف گوندل گریڈ 20 اور مسعود الحق (مرحوم ) گریڈ 20 کے سوا باہر سے آنے والے تمام افسر گریڈ 19 کے رہے۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
گریڈ 19 سے باہر سے آنے والے افسروں میں مدثر ریاض ملک، زاہد حسین، محمد سہیل شہزاد، صالحہ سعید، محمد علی رندھاوا، رفاقت علی اور ڈاکٹر آصف طفیل شامل شامل ہیں۔
مدثر ریاض ملک 15 جولائی 2019 سے 20 جولائی 2019 تک ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے عہدے پر فائز رہے۔

اسی طرح زاہد حسین 9 اگست 2019 سے 29 نومبر 2019 تک، محمد سہیل شہزاد 29 نومبر 2019 سے 16 اپریل 2020 تک، صالحہ سعید یکم اکتوبر 2020 سے 24 ستمبر 2021 تک، محمد علی رندھاوا 11 مارچ 2022 سے 13 اپریل 2022 تک، رفاقت علی 6 جون 2022 سے 17 اگست 2022 تک جبکہ 17 اگست 2022 سے تعینات ہونے والے ڈاکٹر آصف طفیل تاحال ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے عہدے پر براجمان ہیں۔

واضح رہے قانون میں گریڈ 19 کے افسر کو OPS کے طورپر گریڈ 20 میں تعینات کرنے کی گنجائش موجود نہیں ہے