ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا وزیراعظم کو چیلنج، 14 اگست کو درخت لگانے کی بجائے ہرے بھرے درخت کاٹ ڈالے

شہباز اکمل جندران۔۔۔۔

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ لاہور، وزیراعظم کے گرین پاکستان ویژن کے خلاف چلنے لگا

14 اگست 2021 کو جہاں ایک طرف ملک بھر میں جشن آزادی پورے جوش و خروش سے منایا جارہا تھا اور اگست کے مہینے میں ہر سرکاری ادارے میں شجر کاری مہم جاری ہے اور دھڑا دھڑ نئے درخت لگائے جارہے ہیں۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
ایسے وقت میں ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لاہور فرید کوٹ روڈ میں واقع تمام ہرے بھرے اور سرسبز درخت کاٹ دیئے گئے ہیں۔اور کٹائی کے لئے 14 اگست کا دن چنا گیا۔

کاٹے گئے درختوں کو سرکاری ٹرکوں میں بھر کر نامعلوم افراد کے ہاتھوں مبینہ طور پر بیچ دیا گیاہے۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
بتایا گیا ہے کہ مذکورہ درخت افسران کی گاڑیوں کے لئے پارکنگ کو وسیع کرنے کے لئے کاٹے گئے ہیں۔

تاہم محکمے کے اس عمل سے سائلین کو گرم اور حبس زدہ موسم میں شدید کوفت کا سامنا ہے۔اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم کے گرین پاکستان ویژن کے خلاف چلنے والے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ لاہور کے افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔