ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا “اکلوتا مرد میدان”پورے محکمہ کا بوجھ اپنے کندھوں پر لے لیا

تنویر سرور۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی میں ایک ایسا بھی جواں ہمت ای ٹی او ہے جس کے کندھوں پر ایک نہیں، دو نہیں، تین نہیں بلکہ بلکہ چار چار عہدوں کو بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

اس جواں مرد کا نام طاہر محمود شہزاد ہے جو جہلم میں ای ٹی او پراپرٹی ٹیکس، ای ٹی او موٹرز، جبکہ راولپنڈی میں ای ٹی او مری بروری اور ای ٹی او پراپرٹی ٹیکس زون 4 کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

طاہر محمود شہزاد کا ایک پاوں جہلم میں تو ایک پاوں راولپنڈی میں ہوتا ہے۔لیکن اپنی کارکردگی سے انہوں نے صوبائی سیکرٹری و ڈی جی کو مجبور کررکھا ہے کہ وہ ہر خالی سیٹ کا اضافی چارج انہیں ہی دینے میں اطمینان محسوس کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی تنویر عباس گوندل، طاہر محمود شہزاد کے سب سے بڑے معترف ہیں اور حکام بالا سے ان کے پلٹی پل عہدوں کے سفارشیں کرتے ہیں۔
یہ بھی علم میں آیا ہے کہ تنویر عباس گوندل کی سفارش پرطاہر محمود شہزاد کو منظر خالد کی جگہ جلد ای ٹی او ایکسائز راولپنڈی کے اہم عہدے پر تعینات کیا جارہا ہے۔
علاوہ ازیں طاہر محمود شہزاد ای ٹی او شیخوپورہ کا چارج لینے کی بھی تگ و دو میں بھی ہیں۔